آمین اللہ گنڈا پور کو سندھ کی مقامی عدالت نے جیل بھیج دیا
فوٹو : اسکرین گریب ٹوئٹر
شکار پور: تحریک انصاف کے رہنما آمین اللہ گنڈا پور کو سندھ کی مقامی عدالت نے جیل بھیج دیا، شکارپورکی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا ہے۔
اسپیشل کورٹ شکارپور کے جج نے علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مستردکردی اور انہیں26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر سینٹرل جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ شکار پور میں علی امین گنڈاپور کے خلاف ریاست مخالف تقاریرکا مقدمہ درج ہے، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پورکو سندھ پولیس کے حوالےکیا تھا.
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی طرح سابق وفاقی وزیر آمین اللہ گنڈا پور کے خلاف بھی مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں.
آمین اللہ گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کئے گئے تھے، اسلام آباد کی عدالت پیشی ہؤئی، لاہور اور بلوچستان کے تھانوں اور عدالتوں میں پیشیوں کے بعد شکار پور کی عدالت جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا تھا.
Comments are closed.