نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، مریم نواز بھی موجود تھیں
فوٹو : فائل
جدہ:سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، مریم نواز بھی موجود تھیں ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ نواز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.
مریم اورنگزیب کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ نواز شریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قائد محمد نواز شریف کی وزیراعظم سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ محترمہ مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔ قائد نوازشریف کا سعودی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 21, 2023
ذرائع کے مطابق ہے کہ محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت رہی جب کہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں موجود ہیں.
Comments are closed.