پنڈی میں کیویز کی امیدوں پر پانی پھر گیا، چوتھا ٹی ٹوئنٹی بارش نے دھو ڈالا
فوٹو : پی سی بی
راولپنڈی: پنڈی میں کیویز کی امیدوں پر پانی پھر گیا، چوتھا ٹی ٹوئنٹی بارش نے دھو ڈالا، نیوزی لینڈ کے بیٹرز اچھی بیٹنگ کر رہے تھے کہ اچانک میچ کے دوران ژالہ باری بارش شروع ہو گئی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں پر 164 رنز بنائے تھے کہ اچانک طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری نے کھیل روک دیا۔
مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین ناقابلِ شکست 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ چیڈ بوز 54، کپتان ٹام لیتھم 13، رچن روندرا 8، ول ینگ 6 اور ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1649097306032177153?t=Xx-7QAd5MFx1TkKlwRe2rA&s=19
تیز بارش کے باعث گراؤنڈ میں پانی کھڑا ہوگیا اوردوبارہ کھیل شروع کرنا ممکن نہ تھا جس کی وجہ امپائرز نے بے نتیجہ میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان کو سیریز میں 2، 1 سے برتری حاصل ہے، تیسرا ٹی ٹوئنٹی نیوزی لینڈ نے جیت لیا تھا.
Comments are closed.