صدر مملکت کو 2 صوبوں کی نگران حکومتوں کی قانونی حیثیت پر تشویش

53 / 100

اسلام آباد: صدر مملکت کو 2 صوبوں کی نگران حکومتوں کی قانونی حیثیت پر تشویش، صدر مملکت نے 90 دن سے زائد عرصہ قیام کی قانونی حیثیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صد فواد چوہدری کا ارسال کردہ خط اضافی نوٹ کے ساتھ وزیر اعظم کو بھیج دیا۔

خط کے اضافی نوٹ میں صدر مملکت نے وزیرِ اعظم سے ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کا استحکام یقینی بنانے کیلئے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر غور کرنے کا کہا ہے۔

فواد چوہدری نے صدر کے نام اپنے خط میں ملک کے دو صوبوں میں عبوری سیٹ اپ کی قانونی حیثیت کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کی اور بتایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عبوری حکومتوں نے اپنی مقررہ مدت پوری کر لی ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ آئین میں عبوری سیٹ اپ کی مقررہ مدت کو جاری رکھنے توسیع کا کوئی ذکر نہیں، نگراں حکومتیں آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق الیکشن کمیشن کو آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور دیانتدارانہ انداز میں انتخابات کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی جاتی ہیں۔

Comments are closed.