قومی اسمبلی کاسپریم کورٹ کے حکم کے باوجود فنڈز فراہمی سے انکار، سمری مسترد

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد:قومی اسمبلی کاسپریم کورٹ کے حکم کے باوجود فنڈز فراہمی سے انکار، سمری مسترد، پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے سے متعلق تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی۔

قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ کی جانب سے ریفر کی گئی سمری بطور تحریک ایوان میں پیش کی۔

قائمہ کمیٹی نے قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز جاری نہ کرنے کی سفارش کی تھی۔

قومی اسمبلی نے پنجاب میں انتخابات کےلیے 21 ارب روپے فنڈز کی ضمنی گرانٹ کی ڈیمانڈ مسترد کرتے ہوئے تحریک کو کثرت رائے سے مسترد کردیا۔

دوصوبوں میں انتخابات کےلئے فنڈز فراہمی سے متعلق تحریک منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا،۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ کا وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں فنڈز فراہمی کا معاملہ قومی اسمبلی کو بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا جس کے بعد سمری قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔

Comments are closed.