سجل علی بھارتی فلموں میں کام کر نے کی خواہشمند
فائل:فوٹو
کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلموں میں کام کر نے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔سجل علی نے کہا کہ سیاست کو فن اور فنکاروں کے درمیان نہیں آنا چاہیے مجھے اْمید ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کی یہ دیوار جلد ختم ہو جائے گی۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سجل علی نے سرحد پار فنکاروں کے ساتھ کرم کرنے کے حوالے سے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان میں ایک اپنائیت ہے اور وہاں (بھارت میں) گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ بالی ووڈ کی فلموں میں دوبارہ کرم کرنا چاہتی ہیں اور وہ کافی عرصے سے یہ بات کہہ رہی ہیں۔ سجل علی کا کہنا تھا کہ سیاست کو فن اور فنکاروں کے درمیان نہیں آنا چاہیے۔ ’مجھے اْمید ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کی یہ دیوار جلد ختم ہو جائے گی۔
سجل علی نے بھارتی لیجنڈ سری دیوی کے ساتھ فلم ”موم“ میں کام کیا تھا۔ سری دیوی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سجل کا کہنا تھا کہ فلم کے ٹائٹل کی طرح آنجہانی اداکار بھی ان کے لیے ماں سے کم نہیں تھیں اور ان کے درمیان بہت قریبی جذباتی رشتہ بن گیا تھا۔
سجل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں سری دیوی جی کے بہت قریب تھی۔ بدقسمتی سے وہ بہت جلدی ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں۔ میں نے ان کے اور اپنے رشتے کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔ لیکن مجھے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ واقعی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم بطور فنکار دونوں ممالک کے درمیان تناوٴ میں پھنس گئے ہیں۔‘
خیال رہے کہ 29 سالہ اداکارہ سجل علی نے 2017 میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم ’موم‘ میں کام کیا تھا جس کے بعد انہوں نے جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم سے ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو دیا ہے۔
Comments are closed.