جن لوگوں کو زبردستی مسلط کیا گیاانھوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، نوازشریف

52 / 100

مدینہ منورہ: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے جن لوگوں کو زبردستی مسلط کیا گیاانھوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، نوازشریف کا سعودی عرب میں تقریب سے خطاب۔

مدینہ منورہ میں افطار ڈنر پر منعقد اجتماع میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہم نے پاکستان کو باعزت اور باوقار مقام تک پہنچایا۔

انھوں نے کہا کہ جھوٹ کافی حد تک بے نقاب ہو چکا ہے اور بہت جلد مکمل بے نقاب ہو گا۔جن لوگوں کو زبردستی ملک پر مسلط کیا گیا تھا انھوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

نوازشریف نے کہاموجودہ حکومت کے پاس دو راستے تھے ،یا تو وہ اپنی سیاست بچاتی یا ملک،لیکن ہم نے ملک بچانے کو ترجیح دی ۔

انھوں نے کہا کہ حالات مشکل ہیں لیکن اگر حکومت کو سہولت سے کام کرنے دیا جائے تو ہم اس مشکل پر مرحلہ وار قابو پا سکتے ہیں۔

اس موقع پرسابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے نواز شریف سے ملاقات کی۔

میاں محمد نواز شریف جو عمرہ ادا کرنے کے بعد مدینہ منورہ پہنچے تھے انھوں نے سردار محمد یوسف اور پروفیسر سجاد قمر کو افطار ڈنر پر مدعو کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حسین نواز،سہیل ضیاء بٹ سمیت دیگر فیملی ممبران موجود تھے۔سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کا اثاثہ اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کا ضامن ہیں۔

پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ میاں نوازشریف پر قسمت مہربان ہے ،پاکستان اس وقت جس مشکل صورت حال سے دوچار ہے اس میں ضرورت ہے کہ حقیقی لیڈرشپ ملک کی بھاگ ڈور سنبھالے۔

سجاد قمر کا کہنا تھا میاں نوازشریف نے عزم اور حوصلے سے مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور وہ اسی حوصلے کے ساتھ ملک کو دوبارہ بہتری کی طرف گامزن کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.