مولانا عبدالشکور کی خدمات کو خراج تحسین، وزیراعظم کا انھیں ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز کی فراہمی کی سمری پارلیمنٹ بھجوانے کی منظوری دی، مولانا عبدالشکور کی خدمات کو خراج تحسین، وزیراعظم کا انھیں ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے فنڈز کی فراہمی سے متعلق سمری منظور پر غور ہوا سمری قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
قبل ازیں قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلیے فنڈز کا معاملہ وزارت خزانہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔
خزانہ کمیٹی نے الیکشن فنڈز کا معاملہ دوبارہ کابینہ اور قومی اسمبلی بھجوا دیا۔ادھرپنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے فنڈز فراہمی روکنے سے متعلق وفاقی وزرا اور معاشی ٹیم کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک کو فنڈز کے اجرا کے حکم کے تناظر میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ، معاون خصوصی برائے خزانہ، وزارت خزانہ کےحکام شریک ہوئے۔
دوسری طرف وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کو ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے.
Comments are closed.