دبئی کی عمارت میں آتشزدگی ،16 افراد ہلاک،مرنیوالوں میں 3 پاکستانی ،4انڈین شامل

51 / 100

فوٹو: منٹ

دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عمارت میں آتشزدگی ،16 افراد ہلاک،مرنیوالوں میں 3 پاکستانی ،4انڈین شامل ہیں جب کہ 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ خوفناک آگ دبئی کی ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کی چوتھی منزل میں لگی۔

دبئی پولیس کے مطابق ڈیرہ دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس کی رہائشی عمارت میں آگ لگی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا

رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور آگ اتنی خوفناک تھی کہ رہائشیوں کو عمارت سے نکلنے کا فوری موقع نہیں مل سکا اور وہ شعلوں کی زد میں آگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ عمارت میں آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی انخلا کا انتظام نے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔

  شعلوں کی زد میں آنے کے باعث کچھ لاشیں بری طرح جھلس گئی تھیں،فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

 ریسکیو ادارے کے امدادی رضاکاروں نے عمارت سے 16 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 9 زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اردو نیوز نے دبئی کی حکومت کے میڈیا دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان رپورٹ کیا ہے جس میں سول ڈیفنس کے ایک ترجمان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دیرہ میں الراس کے علاقے میں آگ لگنے کی وجہ عمارت کی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کی کمی تھی۔

بیان کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی جامع تفتیش کر رہے ہیں اور وجوہات معلوم کرنے کے لیے ایک مفصل رپورٹ بھی پیش کریں گے۔

 

آگ تقریباً ساڑھے 12 بجے کے قریب عمارت کی چوتھی منزل کے اپارٹمنٹ میں آگ لگی جس کو تقریباً دو گھنٹے بعد پونے تین بجے بجھایا گیا۔

 متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دبئی سول ڈیفنس نے ’رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے مالکان اور مکینوں پر زور دیا ہے کہ حادثوں سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور قواعدوضوابط پر عملدرآمد کریں اور لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے،اس حوالے سےروزنامہ خلیج ٹائمز کے مطابق عمارت میں ایک دکان کے ملازم نے کہا کہ انہوں نے ایک ’زوردار دھماکہ‘ سنا۔

’کچھ لوگوں نے کرایہ داروں کو عمارت سے نکالا بھی تاہم دھواں بہت زیادہ تھا۔‘ایک اور عینی شاہد کے مطابق فائر انجن، آگ بجھانے والا عملہ اور پولیس کے افسران منٹوں کے اندر پہنچ گئے تھے۔

وہ اپنے ساتھ ایک کرین لائے تھے اور لوگوں کو نکالنے میں مدد کر رہے تھے۔ ان کی بروقت امدادی کارروائی نے کئی لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔

میڈیا ادرے منٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعہ میں مرنے والے میں4 افراد بھارتی تھے جن کا تعلق کیرالہ سے بتایا جاتاہے۔

Comments are closed.