وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے
اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے،حادثہ رات 10 بجے کے قریب وفاقی دارالحکومت میں حادثہ پیش آیا۔
اسلام آباد کے میرٹ ہوٹل سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھےاس دوران ایک ہائی لکس ریوو گاڑی نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری ،مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
حادثہ میں دوسری گاڑی نجی کمپنی کی تھی جس میں عملہ کے5 افرادسوار تھے
گاڑی میں سوار افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ،ان میں سے بھی 3 افراد زخمی ہیں۔
حادثہ کے بعد پارٹی رہنما مفتی ابرار احمد، مولانا اسجد محمود، آئی جی اسلام آباد ہسپتال پہنچ گئے،وزیراعظم شہبازشریف کا وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار۔
مولانا عبدالشکور کا تعلق جمعیت علمائے اسلام ف سے تھا، وہ این اے 51 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
پی ڈی ایم کی حکومت بننے کے بعد مولانا عبد الشکور کو وفاقی وزیر مذہبی امور بنایا گیا تھا،چند روز قبل ہی انہوں نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ حج پالیسی کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.