ملک میں آن لائن چھوٹے قرضوں کیلیے ایس ای سی پی لائسنس لازمی قرار

45 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: ملک میں آن لائن چھوٹے قرضوں کیلیے ایس ای سی پی لائسنس ضروری ہوگا۔

ملک میں آن لائن چھوٹے قرضے فراہم کرنے کیلیے موبائل ایپ کمپنیوں کیلیے ایس ای سی پی سے منظوری کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔ ڈیجیٹل قرض دینے والی ایپس کو قابل اطلاق ریگولیٹری اور لائسنسنگ کی ضروریات کی تعمیل سے متعلق اضافی معلومات یا دستاویزات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

حکام نے بتایا کہ ایس ای سی پی کے علم میں آیا ہے کہ متعدد غیر لائسنس یافتہ ڈیجیٹل لینڈنگ ایپس نے ای والٹ اکاؤنٹس اور مختلف بینکوں اور ای ایم آئیز کے اے پی آئی انضمام کا استعمال کیا۔

اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے ایس ای سی پی نے ای والٹ اکاؤنٹس کے بڑے آپریٹرزکیساتھ بات چیت کی ہے، جو پاکستان میں برانچ لیس بینکنگ مارکیٹ کا تقریباً90 فیصد حصہ کنٹرول کرتے ہیں تاکہ غیر لائسنس یافتہ ایپس ان آپریٹرز کی بینکنگ سروسز استعمال کر کے صارفین کو دھوکہ دہی کا نشانہ نا بنا سکیں۔

ایس ای سی پی، ا سٹیٹ بینک کیساتھ مل کر ایک ایسی پالیسی مرتب کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو غیر لائسنس یافتہ ڈیجیٹل لینڈنگ ایپس کو بینکنگ چینلز کے استعمال سے روکنے میں معاون ثابت ہو۔

Comments are closed.