پارلیمنٹ ہاوٴس اور پارلیمنٹ لاجز کے سامنے آئین کی یادگار کا سنگِ بنیاد رکھ دیاگیا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: آئین پاکستان کی 50 ویں سالگرہ شیان شان طریقے سے منانے کا سلسلہ جا ری ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاوٴس اور پارلیمنٹ لاجز کے سامنے آئین کی یادگار کا سنگِ بنیاد رکھا دیا ۔

 آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔50ویں سالگرہ کے مناسبت سے مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ہوئی ۔

 اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے پارلیمنٹ ہاوٴس اور پارلیمنٹ لاجز کے سامنے آئین کی یادگار کا سنگِ بنیاد رکھا اورجمہوریت کے گمنام ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ جس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب سمیت اراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے 

 مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دس اپریل 1973 کو متفقہ آئین کا منظور ہونا اہم قومی سنگ میل ہے انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات ختم کرنے پر زور دیا ۔

 اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شاہراہ دستور پر آئین )پاکستان کی یادگار کے ساتھ ایک باغ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے باغ دستور میں آئین پر دستخظ کرنے والی تاریخی شخصیات کو مناسب انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

 آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پارلیمنٹ ہاوٴس کی راہ داریوں میں ایس ایم ڈیز نصب کی گئیں پارلیمنٹ ہاوٴس کے صدر دروازے پر 1973 کے آئین کی منظوری کی تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ 

Comments are closed.