جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف کیوریٹو ریویو پر اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

53 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف کیوریٹو ریویو پر اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقررجب کہ حکومتی درخواست کی بھی سماعت ہوگی.

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کیوریٹو ریویو سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطابندیال سماعت کریں گے.

حکومت کی جانب سے کیوریٹوریو واپس لینے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس پاکستان 10 اپریل کو ان چیمبر سماعت کریں گے.

وفاقی حکومت نے سابق حکومت کے دور میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریو واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا.

صدارتی ریفرنس خارج ہونے کے بعد تحریک انصاف کی دور حکومت میں جسٹس قاضی فائز کیخلاف کیوریٹو ریو دائر کیا گیا تھا.

Comments are closed.