مودی کیلئے مزاکرات کی پیشکش ہے تو تحریک انصاف سے کیوں نہیں؟ سینیٹر مشاہد حسین سید
الیکشن کیلئے آئین پر عمل کرنا ہوگا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کہتے ہیں جب مودی کیلئے مزاکرات کی پیشکش ہے تو تحریک انصاف سے کیوں نہیں؟ سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہےکہ اداروں سے لڑائی جیتی نہیں جاسکتی.
سینیٹر مشاہد حسین سید نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں کیوں بات نہیں کرسکتے؟ انھوں نے حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات اور آئین کے مطابق الیکشن کرانےکا مشورہ دیا۔
سینیٹر مشاہد حسین نےکہا کہ حکومت پی ٹی آئی سے آئین اور شیڈول کے مطابق الیکشن کے رول آف گیمز طےکرے، بہتر یہی ہے فریقع غیر ضروری لڑائیوں سے گریز کریں، انتخابات کے لیے آئین پر عمل تو کرنا ہوگا، یہی حل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے اور پی ٹی آئی فوج سے غیر ضروری لڑائی میں مصروف ہیں، پاکستان کے اندر قومی اتحاد کی ضرورت ہے، مودی کو مذاکرات کا کہتے ہیں، طالبان سے بات کرنےکو تیار ہیں تو پی ٹی آئی سےکیوں نہیں؟
سابق وفاقی وزیر نے کہا ملک کے لیے اندرونی معاملات پر بات چیت کرنا ہوگی،کبھی کسی پر الزام لگا رہے ہیں کبھی کسی پر۔
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ میں چین سے واپس آیا ہوں وہ ہمارے بہترین شراکت دار ہیں، چین کا کہنا ہےکہ وہ ان حالات میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Comments are closed.