عمران خان کی پیشی پر میڈیا کو کوریج سے روکنے پر پیمرا کو نوٹس ،جواب طلب

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عدالت پیشی کے لیے آمد پر میڈیا کو کوریج سے روکنے کے حکم کے خلاف درخواست پر پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی عدالت پیشی کے لیے آمد کی کوریج روکنے کے پیمرا حکم کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار وکیل فیصل چودھری نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا کا یہ آرڈر پولیٹکل ایکٹیویٹی کے خلاف ہے۔ قانون کی نظر میں پیمرا نے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ اگر یہ اختیار کا غلط استعمال نا روکا گیا تو پیمرا آئندہ بھی یہی کرے گا۔

عدالت نے کہا یہ پابندی تو اس ایک دن کے لیے تھی۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ایک دن، ایک گھنٹہ یا تین گھنٹے بھی پابندی لگانا اختیار سے تجاوز ہے۔

عدالت نے استفسار کیا اس روز جو توڑ پھوڑ ہوئی اس سے متعلق کچھ تو کیا جانا تھا۔ پبلک پراپرٹیز توڑی گئیں، کوئی اس کی ذمہ داری لینے کو بھی تیار نہیں۔ یہ تو کم سے کم ہے کہ کہا دیا جائے کہ کوریج نا کریں۔ یہ بھی روائت بن چکی کہ جواب دینے کی بجائے کہا جاتا ہے اس نے بھی تو کیا ہے۔

Comments are closed.