عمران خان کی 8 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 8 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی، عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
عمران خان کی قانونی ٹیم کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 8 کیسز میں عبوری ضمانت پر ہیں، سابق وزیراعظم نے سکیورٹی واپس لینے پر بھی عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے۔
Comments are closed.