پی ٹی آئی رہنماوٴں کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی چیلنج

45 / 100

فائل:فوٹو

 لاہور: تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی گئی جے آئی ٹی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جھوٹے اور بے مقدمات درج کیے ہیں۔

عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے غیر قانونی جے آئی ٹی بنا کر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگ سکتی نہ ہی اس کی تحقیقات کے لیے یہ جے آئی ٹی بن سکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی پولیس رولز کے بھی خلاف ہے۔

درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردے اور عدالت جے آئی ٹی کے کنونیئر کو طلبی کے نوٹسز جاری کرنے سے بھی روکے۔

Comments are closed.