وزیراعظم  نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

45 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: وزیراعظم  محمد شہبازشریف نے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔جس میں پنجاب الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

حکومت کی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں پارلیمنٹ میں حکومتی مؤقف کو بھرپور اجاگر کرنے سے متعلق حکمت عملی پر غور ہوگا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

Comments are closed.