امریکہ کےسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار، عدالت میں پیش کر دیا گیا

52 / 100

فوٹو: روئٹرز

نیویارک: امریکہ کےسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار، عدالت میں پیش کر دیا گیا، ان پر کاروباری لین دین کے ریکارڈ میں جھوٹ بولنے پر 34 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ٹرمپ کو نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی عدالت میں پیشی کے دوران پولیس نے گرفتار کیا جس کے بعد انھوں نے جج کے سامنے صحت جرم سے انکار کیا۔

سابق امریکی صدر پر الزامات کا تعلق پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کو مبینہ طور چُپ رہنے کے لیے کی جانے والی رقم کی ادائیگی ہے۔ یہ معاملہ 2016 کی صدارتی دوڑ سے کچھ روز قبل سامنے آیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر بن گئے ہیں،
ٹرمپ پر الزام ہے کہ انھوں نے سٹورمی ڈینیئلز کو 2016 میں ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر بطور رشوت دیے تھے۔

https://twitter.com/WinRussiawill/status/1643341524082520065?t=F7jsDFVeXevBK_hBXYf0iQ&s=19

دوسری طرف ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ انھوں نے کچھ غلط نہیں کیا، تاہم پولیس کی حراست میں کمرۂ عدالت میں داخل ہونے پر سابق صدر نے جج کے سامنے کچھ نہیں کہا۔

ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ ادائیگی سابق صدر کی ہدایت پر کی جس کا مقصد ٹرمپ اور ڈینیئلز کے افیئر کو دبانا تھا۔ ڈینیئلز کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے ٹرمپ کے ساتھ متعدد بار سیکس کیا تاہم ٹرمپ اس کی تردید کرتے ہیں۔

مین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی اس ادائیگی سے جڑے کاروباری ریکارڈ کی بھی جانچ کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس میں کوئی جھوٹ بولا گیا ہے۔

ٹرمپ پر جرم ثابت ہونے کے امکانات غیر واضح ہیں جبکہ انھوں نے ایک طرف تیسری بار صدارتی انتخاب لڑنے کا بھی منصوبہ بنا رکھا ہے۔

ٹرمپ کو عدالت پیش کرنے کے موقع پر ان کے حامی عدالت کے باہر موجود تھے اور وہ سابق صدر کیخلاف کارروائی کو انتقامی حربہ قرار دے رہے تھے.

Comments are closed.