راولپنڈی میں 318 بوگس اورغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سرگرم ، متعلقہ ادارے خاموش
فوٹو: فائل
راولپنڈی: راولپنڈی میں 318 بوگس اورغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سرگرم ، متعلقہ ادارے خاموش، صرف تحصیل راولپنڈی میں خلاف قانون سرگرم 134 ہاوسنگ سوسائٹیز چل رہی ہیں۔
ان غیر قانونی سوسائٹیز کا جی ٹی وی کے سینئر اینکر علی رضا علوی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا ہے جس میں انھوں نے کھمبیوں کی طرح اگتی ان غیر قانونی سوسائٹیز کے اعدادو شمار پیش کئے ہیں۔
پروگرام میں سنیئر تجزیہ کار علی رضا علوی نے وہ تمام اعدادو شمار پیش کردیئے جہاں جہاں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کام کررہی ہیں لیکن ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔
پیش کردہ رپورٹ کے مطابق پنڈی تحصیل میں 134، آرڈی اے کے دائرہ کار میں 88،مری میں 57، ٹیکسلا 28،گوجرخان میں8 ایسی سوسائٹیز ہیں جن کے پاس این او سی نہیں ہے۔
راولپنڈی کے قرب وجوار میں 318 جعلی ،بوگس اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کھمبیوں کی طرح اگنے لگیں ۔نیب ، ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے آنکھیں بند کرلیں آرڈی اے بھی مصلحت کا شکار ،اینکر پرسن وتجزیہ کار علی رضا علوی کی جی ٹی وی کے پروگرام ریڈزون میں گفتگو#Trending #alirazaalvi pic.twitter.com/OXppS8je1j
— Ali Raza Alvi (@alirazaalviJ) April 4, 2023
اس کے علاوہ بڑی تعداد ایسی ہاوسنگ سوسائٹیز کی بھی ہے جن کے پاس زمین چند سو کنال ہے جب کہ فائلیں لاکھوں کی فروخت ہو چکی ہیں، زیادہ تر بیرون ملک آباد پاکستانی ان کے خریدار ہیں جنھیں زمینی حقائق کا ادراک نہیں ہے۔
متذکرہ تمام ترصورتحال کے باوجود،نیب ، ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے آنکھیں بند کررکھی ہیں، آرڈی اے بھی مصلحت کا شکار ، اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اربوں روپے لٹ گئےہیں۔
جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے باعث اصلی لوگوں کا کاروبار بھی ٹھپ ہو رہاہے ۔ کس تحصیل میں کتنی ہاؤسنگ سوسائٹیز جعلی ہیں اور ان کیخلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟
نوسر بازوں نے اسلام آباد کے نام پر نہ صرف راولپنڈی بلکه فتح جنگ اور اٹک کا دوسرا علاقه بھی بیچ دیا،اینکر پرسن وتجزیہ کار علی رضا علوی کی جی ٹی وی کے پروگرام ریڈزون میں سب عیاں کردیا۔
Comments are closed.