بھارتی فوج میں فضائی حادثے معمول ، 30 برس میں 534 حادثات، 152 پائلٹ ہلاک

46 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: بھارتی فوج میں فضائی حادثے معمول بن چکے ہیں۔ بھارتی فضائیہ خود اپنے لیے اْڑتا پھرتا شمشان گھاٹ بنتا جا رہا ہے۔ صرف گزشتہ 5 برس ہی میں 45 فضائی حادثات میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

گزشتہ 30 برس کے دوران بھارتی فضائیہ کے 534 چھوٹے بڑے طیارے حادثات کا شکا ر ہو چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 152 پائلٹ ہلاک ہوئے۔ صرف گزشتہ 5 برس ہی میں 45 فضائی حادثات میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے مارچ 2017ء سے اب تک 18ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر حادثات پائلٹ کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔ بھارتی فضائیہ میں مگ-21 طیارے ”فلائنگ کوفن“اور” ویڈومیکر“کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

سال 2012ء میں بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت مگ-21 بیڑے کے نصف سے زائد طیارے حادثات میں کھو چکا ہے جب کہ 872 طیاروں کے بیڑے میں سے482 حادثات کا شکار ہوئے ہیں۔صرف 2021ء ہی میں پانچ مگ-21 حادثے کا شکار ہوئے۔

آٹھ دسمبر2021ء کو ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت سمیت 13فوجی افسران ہلاک ہوئے تھے۔ جنوری 2023ء میں مدھیا پردیش میں ایس یو-30 اور میراج 2000 ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے۔

دوسری جانب8 مارچ 2023ء کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب گیا تھا۔

Comments are closed.