عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی،فوادچوہدری
فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء فوادچوہدری کاکہنا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔
ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے، اب تین رکنی بنچ صرف عمل درآمد کا بنچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔
ادھرفوادچوہدری نے کارکنوں کی ضمانت میں تاخیر کرنے والے ججوں کو مجرم بھی قرار دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے ججوں کو استعفا دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔
Comments are closed.