آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لئے عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا رواں ہفتے شروع ہونے والی آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ،،،،سابق وزیر اعظم کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دی جائے گی۔
ذرائع سپیکر آفس کے مطابق آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات رواں ہفتے شروع ہونگی جبکہ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی سالگرہ 10اپریل کومنائی جائے گی وزیراعظم شہباز شریف مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔
ذرائع کاکہناہے کہ ئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں سابق وزیر اعظم کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دی جائے گی۔تاہم عمران خان خود آئیں یا اپنا نمائندہ بھجوائیں یہ ان کی مرضی ہوگی۔
ذرائع سپیکر افس کے مطابق سپیکر کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا جائے گا۔عمران خان سمیت تمام سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے اسی ہفتے جاری ہونگے آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات بھی اسی ہفتے شروع ہونگیں۔
Comments are closed.