نوشہرو فیروز میں ریلیف آپریشن مکمل،3300 گھرانوں میں ٹینٹ و سامان تقسیم
وقار فانی
نوشہرو فیروز : ہلال احمر کا نوشہرو فیروز میں ریلیف آپریشن مکمل،3300 گھرانوں میں ٹینٹ و سامان تقسیم، فیملی ٹینٹ سمیت دیگر امدادی سامان مختلف یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا.
سندھ کے سیلاب سے متاثرہ ضلع نوشہرو فیروز کی یونین کونسل دالی، چناری، کنڈیارو، لاکھاروڈ، کہکاٹ مصرجیوا وگن میں ہلال احمر پاکستان کی جانب سے 1300 متاثرہ گھرانوں میں خیموں سمیت امدادی سامان تقسیم کیا گیا.
اس دوران 2 ہزار انتہائی متاثرہ گھرانوں کو 51 کلو گرام پر مشتمل راشن پیکج دیا گیا. امدادی سامان میں فیملی ٹینٹ، شیلٹر ٹول کٹ ، دو تارپولین شیٹس، کچن کا سامان، برننگ سٹوو، کیرو سین ہیٹر، مچھر دانیاں، انگیٹھیاں، صابن40 عدد اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھیں.
راشن میں آٹا، چاول، دالیں، چینی، کوکنگ آہل، مصالحہ جات شامل ہیں.امدادی سرگرمیوں سے متعلق ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہلال احمر کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.
کوئی دوسرا ادارہ متاثرین سیلاب کی مدد اور خدمت کو موجود نہیں. ہلال احمر متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک امدادی کام جاری رکھے گا. انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسپانس ذوالفقار احمد کی زیر نگرانی ریسپانس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا.
کہا کہ ہلال احمر دکھی انسانیت کی خدمت کا امین ہے.ہلال احمر پاکستان متاثرین سیلاب کی مدد اور خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا.
Comments are closed.