عمران خان و بشریٰ بی بی کو نیب نوٹسز کیخلاف درخواستیں ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان و بشریٰ بی بی کو نیب نوٹسز کیخلاف درخواستیں ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر.

اسلام آباد ہائی کورٹ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو نیب کال آپ نوٹس کے خلاف درخواست سماعت کرےگی اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ پیر کے روز درخواستوں پر سماعت کرے گا.

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کیس کی سماعت کریں گے، عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی نے وکلاء خواجہ حارث اور علی گوہر کے زریعے نیب طلبی کو چیلنج کر رکھا ہے.

توشہ خانہ تحقیقات کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب کی جانب سے طلبی کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ 

خاتون اول بشریٰ عمران نے نیب میں طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیاہے ۔بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت سے 17 فروری اور 16 فروری کے نوٹسز غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں بشریٰ بی بی نے استدعا کی کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

Comments are closed.