تحصیل لدھا کا نواح وادی میدان مسائل کاشکار، خواتین کوزکوٰۃ چیک تک نہ ملے
آبوت خان محسود
جنوبی وزیرستان : ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی ایک لاکھ سے زائد کی آبادی پر مشتمل تحصیل لدھا کا نواح وادی میدان مسائل کاشکار، خواتین کوزکوٰۃ چیک تک نہ ملے، میدان میں گریوٹی سکیم کی منظوری سے بہت کم لاگت میں بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں.
میدان کونڈ سر کےمقامی لوگوں کے مطابق
فوری کارروائی عمل میں لانا وقت کا تقاضا ہے کیونکہ آبپاشی کے نظام کی عدم موجودگی سے کئی لوگوں نے اپنی زرعی زمینیں بنجر چھوڑی ہوئی ہیں.
اسی طرح کئی گونا گوں مسائل میں ایک اہم مسئلہ علاقے میں موجود غریب بیوہ عورتوں کو زکوٰۃ چیک نہ ملنے کا بھی ہے جبکہ اس کی نسبت وزیرستان کے دوسرے کئی علاقوں میں خواتین کو زکوٰۃ چیک مل چکے ہیں.
علاقہ میدان کے لوگ تاحال زکوٰۃسے محروم ہیں مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ علاقے میں موجود جو پرانے یا نئے سرکاری دفاتر بنائے جا رہے ہیں ان میں درجہ چہارم کی خالی آسامیوں پر مقامی لوگوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے.
مقامی لوگوں کا حق مار کر غیر مقامی افراد سفارش و اقربا پروری کی بنیاد پر بھرتی کیے جاتے ہیں ان کلاس فور نوکریوں پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے.
انہوں نے مقامی آسامیوں پر تعینات کلاس فور ملازمین کے کوائف منظر عام پر لانے اور اس سلسلے میں مقامی لوگوں کو اعتماد میں لینے اور آئندہ کے لیے شفاف سلیکشن کا مطالبہ بھی کیا.
لوگوں کا کہنا ہے چوری چپکے لوگوں کی تعیناتی عمل میں لائی جاتی ہے اور غریب اور مستحق افراد کو کانوں کان خبر تک نہیں ہوتی انہوں نے کنٹریکٹ ملازمین کی چوری چپکے تعیناتی اور فیورٹ ازم پر سخت غم اور غصے کا اظہار کیا ہے.
یاد رہے گزشتہ دور میں بھی سابقہ فاٹا بالخصوص جنوبی وزیرستان کی پستی کا سبب غبن اور کرپشن کی انتہا،صاف اور شفاف طریقہ تعمیر سے انحراف بنیادی وجوہات تھے۔
Comments are closed.