انتخابات تاخیر کیس، لارجر بنچ میں جسٹس امین الدین شامل نہیں، سماعت کل ہوگی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختو نخوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل بنچ میں شامل تھے۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کے لیے عدالت پہنچا تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ میرے ساتھی جج جسٹس امین الدین خان کچھ کہنا چاہتے ہیں۔
جسٹس امین الدین خان نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی اور کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد اگر موجودہ بینچ کیس کاروائی چلانا چاہ رہا ہے تو میں کیس کو سننے سے معذرت کرتا ہوں۔بینچ ٹوٹنے کے بعد جج کمرہ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 متفقہ طور پر قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا۔
بل کے مطابق سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججز پر مشتمل کمیٹی از خود نوٹس کا فیصلہ کرے گی جبکہ از خود نوٹس کے فیصلے پر 30 دن کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق ہوگا۔
بعد میں بنچ ٹوٹنے کے حوالے سے ججز کا اجلاس ہوا جس میں معاملے پر غور کیا گیا، اجلاس کے بعد عدالتی عملے نے بتایا انتخابات تاخیر کیس، لارجر بنچ میں جسٹس امین الدین شامل نہیں، سماعت کل ہوگی، عدالتی عملہ کے مطابق سماعت صبح ساڑھے ہوگی11 بجے.
Comments are closed.