خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ آگئی، پولنگ 8 اکتوبر کو ہوگی
اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ آگئی، پولنگ 8 اکتوبر کو ہوگی ، الیکشن کمیشن نے گورنر کی طرف دی گئی تاریخ کی ہی توثیق کر دی.
اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے بھی صوبے میں عام انتخابات کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے فائنل کردیا.
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تاریخ کا تعین کر دیا گیا ہے جبکہ شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.
Comments are closed.