جلاوٴ، گھیراوٴ اور توڑ پھوڑ کیس، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نےپی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کی۔ تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے کے ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زبیر خان نیازی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تین  شریک  ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Comments are closed.