عدالت کو رانا ثناء اللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے،اسد عمر

45 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عدالت کو وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے اور رانا ثناءاللہ کے وجود کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف سارے مقدمات نیب کے تھے اور نیب کا سب کو معلوم ہے، ہمارے دور حکومت میں کسی پر مقدمات نہیں بنائے گئے۔

اسد عمر نے کہا کہ مقدمات کی تعداد دیکھ لیں تو پتا لگ جاتا ہے جھوٹے مقدمات ہیں اور یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے، مجموعی طور تمام کیسسز کے حوالے سے ہماری پٹیشن تیار ہوگئی ہے، صرف اسلام آباد کے 500 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ کے بیان پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ریاست پر قبضہ کرنے والے ہیں، رانا ثناءاللہ اجرتی قاتل ملک میں قتل و غارت چاہتا ہے۔

Comments are closed.