رکاوٹوں، گرفتاریوں کے باوجود پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن مینارپاکستان پہنچ گئے
فوٹو: اسکرین گریب
لاہور: رکاوٹوں، گرفتاریوں کے باوجود پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن مینارپاکستان پہنچ گئے جلسہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما بھی پہنچ رہے ہیں۔
تحریک انصاف نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی میدان سجا لیا، جلسے میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
پارٹی قائدین کے بیٹھنے کیلئے بڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے جلسے کے چاروں اطراف میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اس حوالے سے مانیٹرنگ کیلئے 50 سے زائد کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
قوم میں بیدار شعور کے جن کو اب کوئی قید نہیں کرسکتا۔ عمران خان
#حقیقی_آزادی_جلسہ pic.twitter.com/fEHNR4p7Wa— PTI (@PTIofficial) March 25, 2023
اس سے قبل پنجاب کی نگران حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے شہر کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا تھا، اس کے علاوہ میٹرو بس سروس بھی محدود کر دی گئی۔
نگران حکومت نے ریلوے سٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے راستے بند کئے، شاہ عالم مارکیٹ چوک، بانساں والا بازار چوک پر بھی دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے۔
لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، راوی پل بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سگیاں پل، انجینئرنگ یونیورسٹی روڈ کے راستے بھی بند رہے.
کپتان بنو گے۔۔۔ ہاں بھئی ہاں
#حقیقی_آزادی_جلسہ pic.twitter.com/oV2W1vTdWh— PTI (@PTIofficial) March 25, 2023
شاہدرہ، راوی ٹول پلازہ، بتی چوک سے مینار پاکستان جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جبکہ نیازی چوک، دہلی دروازہ اور دوموریہ پل کو بھی بند کر دیا گیا۔
دوسری جانب جلسے کے پیش نظر مختلف شہروں میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکےمتعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ پولیس اور انتظامیہ کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود جلسہ ضرور ہوگا۔
Comments are closed.