سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد ادریس انتقال کر گئے
فوٹو : فائل
راولپنڈی: سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد ادریس انتقال کر گئے ہیں۔ان کی نماز جنازہ اتوار دن گیارہ بجے میڈیا ٹاؤن ڈی بلاک گھر نمبر 152 راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی، وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود، پروفیسر سجاد قمر، پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر سجاد اعوان، عبدالرزاق عباسی، زر گل خان نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے.
ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہزارہ ایک مخلص اور ان تھک لیڈر سے محروم ہو گیا ہے۔رہنماوں نے کہا کہ سردار محمد ادریس کی علاقہ اور صوبہ ہزارہ کے لیے بہت خدمات ہیں۔
خیبر پختون خواہ اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کی قرارداد بھی سردار محمد ادریس نے پیش کی تھی۔پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ تحصیل لورہ کا قیام بھی سردار محمد ادریس کا کارنامہ ہے۔اور اسی طرح گلیات کی
تعمیر و ترقی میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔
صوبہ ہزارہ کی تحریک میں بھی پیش پیش رہے۔رہنماوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Comments are closed.