تحریک انصاف کی الیکشن ملتوی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر نمبر لگ گیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: تحریک انصاف کی الیکشن ملتوی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر نمبر لگ گیا، آئندہ ہفتے سماعت کی جائے گی، درخواست پر کوئی اعتراض نہیں لگا ہے.
پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن اور گورنر کے پی کے فیصلوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی نے الیکشن تاریخ کی تبدیلی کیخلاف مشترکہ آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے آئینی درخواست دائر کی۔ تحریک انصاف، سیکرٹری اسد عمر، میاں محمود الرشید اور عبد الرحمان بھی مشترکہ درخواستگزاروں میں شامل ہیں۔
آئینی درخواست میں وفاق،پنجاب ، کے پی کے، وزارت پارلیمانی امور ، وزارت قانون اور کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی مشترکہ درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ اور عدالت کے فیصلہ سے انحراف کیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق 30 اپریل کو الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed.