حریم شاہ کی رمضان المبارک میں صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد ہونے کی بددعا ئیں

45 / 100

فوٹو:انسٹاگرام

لاہور: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے رمضان المبارک میں اپنی سابقہ قریبی دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد ہونے کی بددعا دے دی۔

سوشل میڈیا کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مشکل حالات پر گفتگو کی۔

 

https://www.instagram.com/p/CqIkh6-DQ1a/?utm_source=ig_embed&ig_rid=2214550f-3cff-4e36-bf49-af0eaf27267e

ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے کہا’ اس رمضان المبارک کے صدقے آپ سب سے دعاوٴں کی التماس ہے اور میری دعائیں بھی آپ سب کے ساتھ ہیں ، اس وقت میں ایک مشکل، کٹھن اور دشوار حالات کا سامنا بہادری سے کررہی ہوں لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعاوٴں کی درخواست ہے، مشکلات سب پر آتی ہیں لیکن بہادر وہ ہے جو ان مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرے‘۔

ویڈیو پیغام کے ساتھ حریم شاہ نے نے مزید کہا کہ ’ یااللہ پاک میں بہت کمزور ہوں میری مدد فرما، یااللہ پاک اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر ، یااللہ تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللہ تو مجھے انصاف دلادے‘۔

خیال رہے کہ کچھ روزقبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، وائرل ویڈیو پر حریم شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔

Comments are closed.