عام انتخابات اکتوبرمیں ہوں گے،خواجہ آصف

45 / 100

فائل:فوٹو

وزیردفاع خواجہ محمدآصف کاکہناہے کہ عام انتخابات اکتوبرمیں ہوں گے عمران خان ایک مایوس آدمی ہے اور پر تشددکارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں تحریک انصاف کامنفی رویہ سب کے سامنے ہے، عمران خان اپنے قتل کے بارے میں ایک نیاسازشی بیانیہ بنارہے ہیں وہ بضدہے کہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوگا۔ 

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ غیرملکی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا کہ عمران خان نے غیرآئینی طورپرقومی اسمبلی توڑی،ان کیخلاف تحریک عدم اعتمادآئینی طریقے سے لائی گئی، حکومت کے خاتمے کے بعدہرمقام پرغیرقانونی اقدام اٹھایاسپریم کورٹ نے مداخلت کر کے آئین کو بچایا۔

وزیردفاع نے کہا کہ سائفر کے ذریعے عمران خان نے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا یہی لوگ اب اس میں مدد کیلئے بیرونی طور پر شکایت کر رہے ہیں ، تحریک انصاف کامنفی رویہ سب کے سامنے ہے عمران خان بضدہے کہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوگا۔ دنیا میں کہیں بھی کوئی ملزم عدالت میں پیش ہونے سے انکار نہیں کرتا نواز شریف نے لندن سے آکر اپنی بیٹی کے ساتھ گرفتاری دی

خواجہ آصف کاکہناتھاکہ عمران خان ایک مایوس آدمی ہے اور پر تشددکارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں عمران خان مسلسل حقائق کیخلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں عام انتخابات اکتوبرمیں ہوں گے ۔

Comments are closed.