اٹارنی جنرل پاکستان سے استعفیٰ طلب

53 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل پاکستان سے استعفیٰ طلب کرلیا۔پونے دو ماہ کے قلیل عرصے میں ہی انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الہی اپنا استعفی آج صدر مملکت کو بھجوائیں گے۔

حکومت نے گزشتہ ماہ 2 فروری کو ہی بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی جنرل آف تعینات کیا تھا اور پونے دو ماہ کے قلیل عرصے میں ہی انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان سے قبل وفاقی حکومت نے منصور عثمان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا مگر انہوں نے کئی روز گزرنے کے باوجود اپنا عہدہ نہیں سنبھالا جس پر شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی بنایا گیا تھا۔

Comments are closed.