تحریک انصاف کا پنجاب انتخابات ملتوی کا فیصلہ سپریم کورٹ چیلنج کرنے کا اعلان
فوٹو: ڈان نیوز فائل
لاہور: تحریک انصاف کا پنجاب انتخابات ملتوی کا فیصلہ سپریم کورٹ چیلنج کرنے کا اعلان،پی ٹی آئی کےرہنما اسد عمرا ور فواد چوہدری کی طرف سے پنجاب میں الیکشن ملتو ی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا گیا۔
فوادچوہدری کا کہناہے سپریم کورٹ میں چیلنج کرکے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرینگے، مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
لاہور میں اس حوالے سے اسد عمر ، فواد چوہدری اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے پی ٹی آئی آفس جیل روڈ پر پریس کانفرنس کی جس میں معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کااعلان کیاگیا۔
اسد عمر نے بتایا کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کا تصور آئین اور جمہوریت کے بغیر ممکن نہیں۔
انھوں نے کہا الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں جو آئین میں راستہ بتایا گیا ہے اس سے انحراف نہیں کیا جاسکتا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکومتی اتحاد پارلیمنٹ میں الیکشن نہ کروانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے اور پھر چند گھنٹے بعد فیصلہ آجاتا ہے کہ الیکشن 8 اکتوبر کوہوگا۔
انھوں نے کہا تمام بارز ایسوسی ایشنز نے اس فیصلے کو مسترد کیا ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی وکلا کے ساتھ ہوگی، پی ٹی آئی کے امیدواراپنی مہم نہ روکیں۔
اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان مطالبہ کر رہا ہے الیکشن کمیشن کے پانچ ممبرز پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے، پہلی بار سویلین حکومت نے آئین کو سلب کرنے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے تھے،لیکشن کمیشن نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔
Comments are closed.