ایف آئی اے نے عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ چیلنج کردیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ چیلنج کردیا۔دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
ایف آئی اے نے عمران خان کی ضمانت منظوری کے حوالے سے 28 فروری کو بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیشل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔ بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری آج 12 بجے درخواست پر سماعت کرینگے۔ایف آئی اے نے اسپیشل پراسیکیوٹررضوان عباسی کے ذریعے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا۔
Comments are closed.