عمران کیخلاف کارروائی ہوئی تو دنیا پاکستان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لے گی،زلمے خلیل زاد
فائل:فوٹو
نیویارک: امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کاکہنا ہے کہ اشارے مل رہے ہیں پاکستانی پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل کرنے کا کہہ سکتی ہے،عمران کیخلاف کارروائی ہوئی تو دنیا پاکستان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں زلمے خلیل زاد نے پاکستان کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے کہا کہ لگتا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے اقدامات پاکستان کے سیاسی، معاشی اور سکیورٹی بحران کو گہرا کر دیں گے۔
The government appears to have decided to set up Imran Khan as Enemy No 1 of the State. Such steps will only deepen Pakistan's triple crises: political, economic, and security. Already, some countries have suspended planned investments.
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) March 21, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ہی کچھ ممالک طے شدہ سرمایہ کاری منصوبے معطل کر چکے ہیںٓ ئی ایم ایف سپورٹ اب تک مشکوک ہے، ایسے اقدامات کیے گئے تو پاکستان کی بین الاقوامی سپورٹ کم ہو جائے گی۔امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے مزید کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے سیاسی افراتفری اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Comments are closed.