رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

45 / 100

فائل:فوٹو
پشاور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہاہے کہ تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔

اجلاس کی صدارت مولانا سید عبد الخبیر آزاد کریں گے، رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ماہ رمضان کے چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس میں مرکزی و زونل ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوں گے۔

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کاکہناہے کہ تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں، پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کیے جائیں گے۔

Comments are closed.