مجھے ایک فرضی لڑائی کی ٓڑ میں راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مجھے ایک فرضی لڑائی کی ٓڑ میں راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران میری موت کو حادثہ قرار دینے کا منصوبہ تھا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی دروازے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نامعلوم افراد کے ہمراہ اس ساری نفری کی وہاں موجودگی کا مقصد مجھے جیل میں ڈالنا نہیں تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے ایک فرضی لڑائی کی ٓڑ میں راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ میری موت ایک حادثہ قرار دیا جاسکے تاہم رب العزت کو کچھ اور ہی منظور تھا جو عظیم ترین محافظ و نگہبان ہے۔

Comments are closed.