عمران خان کے خلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں پیش

53 / 100

فائل:فوٹو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردی گئیں۔

 صوبے میں سابق وزیراعظم کے خلاف مجموعی طور پر 6 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 2 مقدمات میں عمران خان کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

عدالت میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف 4 مقدمات میں تفتیش زیر التوا ہے۔عمران خان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں تفتیش جاری ہے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مدینہ ٹاؤن اور نیو ائرپورٹ راولپنڈی میں مقدمات خارج کیے جا چکے ہیں۔

Comments are closed.