حویلیاں میں گاڑی پر راکٹ حملہ،تحصیل چیئرمین سمیت9 افراد جاں بحق
فوٹو: فائل
حویلیاں : حویلیاں میں گاڑی پر راکٹ حملہ،تحصیل چیئرمین سمیت9 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آبادکی تحصیل حویلیاں میں واقعہ پیش آیاہے۔
راکٹ حملے میں تحصیل حویلیاں کے چیئرمین عاطف خان جدون 9 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
پولیس کی طرف سے بتایا گیاہے کہ عاطف خان جدون کی گاڑی کو حویلیاں کے قریب لنگرا میں نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا۔
راکٹ لانچر حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور عاطف خان جدون سمیت گاڑی میں موجود 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔عاطف خان جدون آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔
ڈی پی او عمر طفیل نے 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گاڑی مکمل طور پر جل گئی ہے۔ گاڑی میں سوار تمام افراد کی نعشیں جلی ہوئی ہیں۔
پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کر رہے ہیں جب کہ امدادی اداروں کے رضاکار جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں قریبی اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔
Comments are closed.