آئین کی کسی کو فکر نہیں، جمہوریت کو قتل کیا جارہا ہے، عمران خان

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ30 اپریل کو الیکشن ہونے ہیں لیکن موجودہ حکومت الیکشن کی فضا ہی بننے نہیں دے رہی۔ اوورسیز پاکستانی دنیا میں جاکر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاست دانوں کو بتائیں کہ پاکستان میں کس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

لاہور میں ویڈیو خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا میں جاکر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاست دانوں کو بتائیں کہ پاکستان میں کس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، آئین کی کسی کو فکر نہیں، جمہوریت کو قتل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو الیکشن ہونے ہیں لیکن موجودہ حکومت الیکشن کی فضا ہی بننے نہیں دے رہی، ہماری انتخابی ریلی پر حملہ کرکے ظل شاہ کو شہید کردیا گیا، مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہیں دے رہے۔

Comments are closed.