بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلئے 86 پیسے اضافے کا امکان

54 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلئے 86 پیسے اضافے کا امکان ہے منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائرکردی گئی۔ درخواست فروری کے ایف سی اے کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

کے الیکٹرک کی ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست پہلے سے نیپرا میں جمع ہے۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر الگ الگ سماعت ایک ہی روز ہوگی۔

Comments are closed.