آج ملک میں جوجنگل کا قانون ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے, مریم اورنگزیب
فوٹو : فائل
اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج اداروں اورریاست کی رٹ چیلنج کی جارہی ہے۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک سیاسی جماعت کےلیڈرکا گھرنہیں دہشت گرد کامورچہ تھا،عدالت کا آرڈرنہیں ہوتا تو پولیس زمان پارک نہیں جاتی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ سیاست میں ہمیشہ سیاستدانوں سےبات چیت ہوتی ہے دہشت گردوں سےنہیں کی جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ شخص عدالتوں سےریلیف کےپیکیج کابنڈل لیکرگیا،عمران خان کی دہشت گردی کی ایماپرانہیں ریلیف دیاجارہاہے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق سابق وزیراعظم کو للکارتے ہوئےکہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، مریم نوازتمہارےاعصاب پرطاری ہے، مریم اورنگزیب.
انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں جوجنگل کا قانون ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے, مریم اورنگزیب نے کہا ایک لاڈلے کو رعایت دے کر ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوسکتی.
Maryam Aurangzeb
Comments are closed.