لاہور قلندر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب، سلطانزکو فائنل میں 1 رن سے شکست

51 / 100

فوٹو: پی ایس ایل

لاہور:لاہور قلندر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب، سلطانزکو فائنل میں 1 رن سے شکست ہوگئی ، پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چمپئن کے نام رہا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندر کی طرف سے فخر زمان اور مرزا طاہر بیگ اوپنگ کی مرزا طاہر بیگ نے 18 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور 38 کے مجموعی سکور پر احسان اللہ کی گیند پر خوشدل شاہ کو کیچ دے بیٹھے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1637169579947433986?t=WdqWPZG4MlC-AldLHBT8sA&s=19

اس کے بعد فخر زمان اورعبد اللہ شفیق نے پہلے اننگز بنائی پھر دونوں نے ٹیم کا مجموعی سکور 95 پر پہنچا دیا ،فخر زمان 39 رنز بنا کر اسامہ میر کے ہاتھوں آؤٹ ہو ہوئے۔

عبد اللہ شفیق نے مزاحمت جاری رکھی لیکن ان کا ساتھ دینے کیلئے آنے والے سیم بلنگز، احسن بھٹی بھی زیادہ دیر کریز پر موجود نہ رہ سکے اور 111 کے مجموعی سکور پر دونوں آؤٹ ہو گئے۔

سکندر رضا بھی اچھی بیٹنگ نہ کر سکے اور اگلے ہی اوور میں 1 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد آنے والے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کریز پر موجود عبد اللہ شفیق کا ساتھ دیا ۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1637165611632455685?t=Zv8P2vwmBJP4OXZ8Qn36gw&s=19

مجموعی سکورجب 178 تک پہنچا توعبد اللہ شفیق ہمت ہار بیٹھے اور 40 گیندوں پر 65 رنز کے ساتھ انور علی کے گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

میچ کی خاص بات قلندر کے کپتان شاہین شاہ کی اننگز تھی شاہین آفریدی نے آخر تک شاندار بیٹنگ کی اور صرف 15 گیندوں پر 44 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1637165611632455685?t=2R_5H-Rl7gJxVSlFEwRMdw&s=19

لاہور قلندرز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 200 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں بھی کامیاب ہو گئی، ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 کھلاڑی، انور علی، احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں کپتان محمد رضوان اور عثمان خان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شروعات کچھ اچھی نہیں تھی، پہلے پاور پلے میں عثمان خان 18 رنز بنا کر ڈیوڈ ویزے کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

اس کے بعد رئیلی روسو اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی سکور 105 پر پہنچا دیا۔

رئیلی روسو نے 32 گیندوں پر شاندار 52 رنز کی اننگز کھیلی اور راشد خان کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، کیرن پولارڈ اور محمد رضوان کا ساتھ 122 کے مجموعی سکور تک رہا۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1637190138752008192?t=hQ5lcqMccSqNobqXLX7z1g&s=19

محمد رضوان بھی 34 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر ڈیوڈ ویزے کو باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے، ٹم ڈیوڈ بھی 20 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندر کوخوبصورت ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم ملی ہے جبکہ رنرز اپ ملتان سلطانز کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ملے۔

فائنل میں لاہورقلندر فخر زمان، مرزا طاہر بیگ، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، عبد اللہ شفیق، احسن بھٹی، سکندر رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویزے، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان ٹیم کا حصہ تھے ۔
ملتان سلطانز،عثمان خان، محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، رئیلی روسو، کیرن پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹرل، احسان اللہ ٹیم کا حصہ تھے۔

Comments are closed.