جنوبی وزیرستان زنگارا میں آپریشن، 8 دہشتگرد مارے گئے، 2 بچے شہید
فوٹو : فائل
راولپنڈی:جنوبی وزیرستان زنگارا میں آپریشن، 8 دہشتگرد مارے گئے، 2 بچے شہید،سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ بتایا کہ آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے 2 جوان زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران بدقسمتی سے 2 بچے بھی شہید ہوگئے
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشتگردوں کےفائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشتگرد مارے گئے، فائرنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوان زخمی، اس کارروائی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر دو بچے جاں بحق ہوگئے.
Comments are closed.