عالمی مارکیٹ میں سستا، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد: خام تیل عالمی مارکیٹ میں سستا، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، 13 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹراضافہ کیاگیاہے۔
خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیاہے ،وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.
پٹرول 5 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 13 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیاہے،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا.
مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 2 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھی گئی ہیں۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 سے 8 فیصد کمی کر دی گئی جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان تھا.
ذرائع کے مطابق اوگرا کی ورکنگ حکومت کو موصول ، تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم کرینگے ، پٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز.
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز تھی مگروزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی مخالفت کر دی.
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے، آئی ایم ایف کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں.
Comments are closed.