گرفتاری کا دعویٰ ڈرامہ ہے اصل مقصد اغوا کرکے قتل کرنا ہے،عمران خان
فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ گرفتاری کا دعویٰ ڈرامہ ہے اصل مقصد اغوا کرکے قتل کرنا ہے۔ ان کے مذموم مقاصد کے بارے میں کوئی شک اور شبہ نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آنسو گیس سے لے کر واٹرکینن کا استعمال کرنے کے بعد اب یہ براہ راست فائرنگ کررہے ہیں۔
Clearly "arrest" claim was mere drama because real intent is to abduct & assassinate. From tear gas & water cannons, they have now resorted to live firing. I signed a surety bond last evening, but the DIG refused to even entertain it. There is no doubt of their mala fide intent. pic.twitter.com/5LZtZE8Ies
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 15, 2023
عمران خان نے کہاکہ میں نے گزشتہ شام ضمانتی بونڈ پر دستخط کیے تھے لیکن ڈی آئی جی نے اسے وصول کرنے سے انکار کردیا۔ ان کے مذموم مقاصد کے بارے میں کوئی شک اور شبہ نہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نیوٹرل ہونے کا دعویٰ کرنیوالے بتائیں کیا یہ آپ کا نیوٹرل ہونا ہے۔ رینجرز براہ راست نہتے مظاہرین اور ملک کی سب سے بڑی اور مقبول پارٹی کے رہنماوٴں سے محاذ آرائی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماوٴں کو غیر قانونی وارنٹ بھیجے جارہے ہیں۔ ان کے کیسز پہلے ہی عدالتوں میں ہیں۔ بدمعاشوں کی حکومت انہیں اغوا اورممکنہ طور پر قتل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے ورکرز اور قیادت گزشتہ روز سے پولیس کی کارروائی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ آج صبح ان کے خلاف آنسو گیس، کیمیکل والے پانی کی واٹر کینن ، ربر کی گولیوں اور براہ راست فائرنگ کی جارہی ہے۔ اب رینجرز لوگوں سے براہ راست محاذ آرائی کررہی ہے۔
Comments are closed.